شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
علی کو پکارو جو کہ کمالات کا مظہر اور عجیب صفات کا مالک ہے تاکہ وہ آپ کی مدد کریں تمام مشکلات اور سختیوں میں
یہ بندہ ناچیز ہمیشہ خدا کا محتاج ہے اور میں تمام امور میں خدا پر توکل کرتا ہوں۔ جب بھی میں کسی پریشانی میں مبتلا ہوتا ہوں تو اسی کا ارادہ کرتا ہوں
اے خدا تیری بزرگی کی قسم اور اے محمد تیری نبوت کی قسم اور اے علی تیری ولایت و امامت کی قسم میری وہ پریشانی برطرف ہوگی۔
میری مدد کر تیری پوشیدہ لطف و محبت کا واسطہ، خدا کسی تعریف کا محتاج نہیں میں تیرے دشمنوں سے بیزاری اختیار کرتا ہوں
بے نیاز خدا مجھے بھی بے نیاز کرنے والا ہے۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین کا واسطہ اے مدد اور کمک کے باپ! یا علی میری مدد فرما اور میری فریاد کو پہنچ۔
اے دشمن کو شکست دینے والے اور دوستوں کے سرپرست، اے عجیب صفات کے مظہر اے مرتضی علی
اے غالب و فاتح اور سب پر برتری پانے والے تیری قدرت سب پر غالب اور مسلط ہے۔ اے دشمن پر غالب اور فاتح!
تو قدرتمند اور شكست ناپذير ہے جو اپنے ارادے کے ذریعے ہر امر کی اصلاح کرتے ہو، تو ہلاک کرنے والا اور انتقام لینے والا ہے، تو وہ قدرت ہے جس کا انتقام قابل تحمل نہیں ہے۔
میں اپنے تمام امور کو خدا پر چھوڑتا ہوں۔ بتحقیق خدا بصیر، بینا اور اپنے بندوں پر آگاہ ہے اور قول خداوندی ہے کہ قرآن میں فرماتا ہے تمہارا خدا ایک ہی ہے اور اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
میرے لئے خدا کافی ہے جو بہترين حامى اور مددگار ہے۔ اے فریاد کرنے والوں کی فریاد پر پہنچنے والے! میری فریاد پر پہنچ۔ اے فقراء اور بے نواؤں پر رحم کرنے والے! میری مدد کر۔
یا علی میری مدد فرما! یا علی میری مدد فرما! یا علی میری مدد فرما! تیری رحمت کا امید ہوں اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔