اسلام میں خمس ارباح مکاسب اور اس کی ادائیگی کا طریقہ

مذہب

خُمس اَرباح مَکاسب سے مراد کاروبار اور دیگر طریقوں سے حاصل ہونے والے منافع اور آمدنی کا خمس ہے۔ شیعہ فقہا کے نزدیک سالانہ آمدنی اور منافع پر خمس ہے لیکن اہل سنت معتقد ہیں کہ ارباح مکاسب پر خمس نہیں ہے۔

معنا

ارباح مَکاسب سے مراد کاروبار سے حاصل ہونے والا منافع ہے۔ شیعہ فقہ کے مطابق سالانہ آمدنی سے سال کے اخراجات کم کرنے کے بعد اس کا پانچواں حصہ خمس کے طور پر دینا واجب ہے۔

شیعہ فقہا، «ارباح مکاسب» میں، تجارت، زراعت، صنعت، تصنیف و تالیف، ٹیلری، مال کو کرائے پر دینے یا دوسرے کسی بھی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی اور منافع کو شامل کرتے ہیں۔ لیکن کیا حق مہر، انعام، ہدیہ اور ارث بھی ارباح مکاسب میں سے ہیں یا نہیں؟ اس میں اختلاف نظر ہے۔

نظریات

اہل سنت فقہا کے نزدیک ارباح مکاسب پر خمس نہیں ہے۔لیکن شیعہ خمس کے قائل ہیں۔ شیعہ فقہا اہل بیتؑ کی روایات اور اسی طرح آیہ خمس سے استناد کرتے ہوئےکہتے ہیں کہ اس آیت میں غنیمت ایک وسیع معنی میں استعمال ہوا ہے جو ہر قسم کے منافع اور آمدنی کو شامل ہے۔ تاریخی مصادر میں پیغمبر اکرمؐ اور امام علیؑ کے دور میں سالانہ آمدنی پر خمس دینے کی کوئی گزارش موجود نہیں ہے۔ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ ارباح مکاسب پر شروع ہی سے خمس واجب تھا لیکن مسلمان فقیر ہونے کی وجہ سے عملی طور پر خمس دینے کو تاخیر کردیا ہے۔اسی طرح ان کا کہنا ہے کہ اگر بنی ہاشم کے فقیر ارباح مکاسب کے خمس سے محروم رہیں تو چونکہ زکات غیر بنی ہاشم کے ساتھ مخصوص ہے اس لئے ان کی زندگی کی مشکلات حل کرنے کے لئے کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

خمس دینے کا وقت

فقہا کے نزدیک خمسی سال کے آغاز سے ایک سال گزر جائے تو ارباح مکاسب کا خمس دینا ہوگا۔ خمسی سال کا آغاز ہر شخص کی پہلی آمدنی، پہلے مال کے ملنے یا کام کے آغاز کے دن سے شروع ہوتا ہے۔ سالانہ منافع کا خمس حساب کرنے کا طریقہ توضیح المسائل میں ذکر ہوا ہے۔

رمضان 2025 – 1446

اپنی زکوٰۃ، فدیہ، زکوٰۃ الفطر اور کفارہ کا حساب لگائیں اور ادا کریں۔ افطار کے لیے عطیہ کریں اور اپنی زکوٰۃ اور عطیات براہ راست اپنے والیٹ (Wallet) سے ادا کریں یا ایکسچینج کریں۔

بات پھیلائیں، مزید مدد کریں۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ہماری ویڈیوز دیکھیں تاکہ ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لائی جا سکے۔ آپ کی مدد کسی کے لیے وہ دستِ تعاون ثابت ہو سکتی ہے جس کا وہ منتظر ہے۔