اے وہ جس سے ہر بھلائی کی امید رکھتا ہوں اور ہر برائی کے وقت اس کے غضب سے امان میں ہوتا ہوں، وہ جو تھوڑے عمل پر زیادہ اجر دیتا ہے، اے وہ جو ہر سوال کرنے والے کو دیتا ہے اے وہ جو اسے بھی دیتا ہے جو سوال نہیں کرتا اور اسے بھی دیتا ہے جو اسے نہیں پہچانتا اس پر بھی رحم و کرم کرتا ہے، تو مجھے بھی میرے سوال پر عطا فرما دے، دنیا و آخرت کی تمام خوبیاں اور نیکیاں اور میری طلب گاری پر مجھے محفوظ فرما دے، دنیا اور آخرت کی تمام تکلیفوں اور مشکلوں سے، کیونکہ تو جتنا عطا کرے تیرے یہاں کمی نہیں پڑتی اے کریم! مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما، اے صاحب جلالت و بزرگی، اے نعمتوں اور بخشش کے مالک، اے صاحب احسان و عطا، میرے سفید بالوں کو جہنم کی آگ پر حرام فرما دے۔
دعائے یا من ارجوہ اردو میں
بات پھیلائیں، مزید مدد کریں۔
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ہماری ویڈیوز دیکھیں تاکہ ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لائی جا سکے۔ آپ کی مدد کسی کے لیے وہ دستِ تعاون ثابت ہو سکتی ہے جس کا وہ منتظر ہے۔