زینب بنت خزیمہ کون تھی؟

مذہب

زینب بنت خُزَیمَہ بن حارث (متوفی 4 ھ) رسول خداؐ کی زوجہ ہیں جو ام المساکین کے لقب سے مشہور تھیں۔ انہوں نے طفیل بن حارث سے جدا ہونے کے بعد ان کے بھائی عتیدہ بن حارث سے عقد کیا۔ جنگ بدر میں عتیدہ کی شہادت کے بعد رسول خداؐ نے انہیں زوجیت کے لئے انتخاب کیا۔ مگر اس شادی کی عمر چند ماہ سے زیادہ نہیں ہوئی اور 30 برس کی عمر میں ان کی رحلت ہو گئی۔ پیغمبر اکرمؐ نے انہیں جنت البقیع میں سپرد لحد کیا۔

نسب

ان کا سلسلہ نسب اس طرح ذکر ہوا ہے: زینب بنت خزیمہ بن حارث بن عبد الله بن عمرو بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ عامری۔

ابن عبد البر نے ابی الحسن جرجانی کا قول نقل کرتے ہوئے انہیں زوجہ رسول میمونہ بنت حارث کی بہن قرار دیا ہے۔ اس کے بعد مزید کہا ہے کہ میں نے اس مطلب کو ان کے علاوہ کہیں اور نہیں دیکھا ہے۔ ابن حبیب بغدادی نے بھی انہیں میمونہ بنت حارث کی مادری بہنوں میں ذکر کیا ہے۔

لقب

زینب بنت خزیمہ کو غرباء و مساکین کے ساتھ عطوفت و مہربانی کی وجہ سے ام المساکین کا لقب دیا گیا تھا۔ وہ زمانہ جاہلیت میں بھی اسی لقب سے مشہور تھیں۔

پیغمبر اکرمؐ سے شادی

مورخین کے درمیان اس بارے میں کہ پیغمبر اکرمؐ سے پہلے وہ کس کی زوجیت میں تھیں، اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ قول مشہور کی بنیاد پر وہ طفیل بن حارث بن عبد المطلب بن عبد مناف کے عقد میں تھیں لیکن ان سے طلاق لیکر ان کے بھائی عتیدہ بن حارث کی زوجیت میں آ گئیں۔ عتیدہ جنگ بدر میں زخمی ہوا اور 64 برس کی عمر میں صفراء میں وفات پائی۔ البتہ بعض مصادر میں ذکر ہوا ہے کہ زینب نے سب سے پہلے عبیدہ بن حارث کے چچازاد بھائی جہم بن عمرو بن حارث سے عقد کیا۔ ان سے جدا ہونے کے بعد انہوں نے عبیدہ سے شادی کی۔ بعض دوسرے مآخذ میں انہیں عبد اللہ بن جحش کی زوجہ ذکر کیا گیا ہے۔ عبد اللہ نے جنگ احد میں شہادت پائی۔ ان کے شوہر کی شہادت کے بعد پیغمبر اکرمؐ نے ان سے عقد کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے اس کا فیصلہ خود آپ کے اختیار میں دے دیا۔ پیغمبر اسلامؐ نے رمضان 3 ہجری میں ان سے عقد فرمایا۔ حالانکہ اس بارے کہ کس طرح سے رسول خداؐ نے ان سے عقد کی خواہش ظاہر کی اور ان کا مہر کتنا تھا، اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔

وفات

زینب نے پیغمبر اکرمؐ کے ہمراہ 8 ماہ زندگی گزارنے کے بعد ربیع الثانی 4 ہجری کو وفات پائی۔ بعض نے پیغمبرؐ کے ساتھ ان کی زندگی کی مدت کو 2 یا 3 ماہ ذکر کیا ہے۔ رسول خداؐ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں جنت البقیع میں دفن کیا۔

وفات کے وقت زینب کی عمر 30 سال کے قریب تھی۔ وہ اور حضرت خدیجہ (س) ان ازواج میں شامل ہیں جنہوں نے پیغمبر اکرمؐ کی زندگی میں انتقال فرمایا۔ مورخین کے مطابق، وہ ازواج پیغمبر کی پہلی فرد تھیں جنہوں نے مدینہ میں وفات پائی۔ رسول خداؐ کو ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

رمضان 2025 – 1446

اپنی زکوٰۃ، فدیہ، زکوٰۃ الفطر اور کفارہ کا حساب لگائیں اور ادا کریں۔ افطار کے لیے عطیہ کریں اور اپنی زکوٰۃ اور عطیات براہ راست اپنے والیٹ (Wallet) سے ادا کریں یا ایکسچینج کریں۔

بات پھیلائیں، مزید مدد کریں۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ہماری ویڈیوز دیکھیں تاکہ ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لائی جا سکے۔ آپ کی مدد کسی کے لیے وہ دستِ تعاون ثابت ہو سکتی ہے جس کا وہ منتظر ہے۔