خمسی سال، خمس حساب کرنے کے لیے معین کیا ہوا سال ہے کہ جس کا آغاز پہلی آمدنی ملتے ہی شروع ہوتا ہے۔
نامگذاری
شیعہ فقہ کے مطابق پہلی آمدنی کے ملنے کے ایک سال بعد اس آمدنی سے بچت سے پانچواں حصہ کو خمس کے طور پر دینا واجب ہے۔اس ایک سال کی مدت کو خمسی سال کہا جاتا ہے۔ خمسی سال یا السنۃ الخمسیۃ، قدیمی فقہی منابع اور اسی طرح جواہر الکلام، عروۃ الوثقی اور تحریر الوسیلہ جیسی کتابوں میں نہیں ملتی ہے۔ اور یہ اصطلاح چودھویں صدی شمسی کے دوسرے حصے میں شیعہ فقہی کتابیں خاص کر توضیح المسائل اور استفتائات میں آئی ہے۔
بعض اہم احکام
خمسی سال کا آغاز
شیعہ فقہا کی نظر میں خمسی سال کا آغاز مکلفین کی نسبت اور ان کی درآمد کے تحت مختلف ہے۔ جن لوگوں کی روزانہ آمدنی ہوتی ہے جیسے دکاندار اور تاجر، تو ان کا خمسی سال کا آغاز کام شروع کرنے کے دن سے ہوتا ہے۔ اور جن کی ماہانہ آمدنی ہوتی ہے تو پہلی تنخواہ لینا ہی خمسی سال کا آغاز شمار ہوتا ہے اور کسانوں کا خمسی سال پیداوار کو پہلی بار حاصل کرنے سے آغاز ہوتا ہے۔ اور بعد کے سالوں میں وہی دن خمس حساب کرنے کے لیے معین ہوتا ہے۔
قمری یا عیسوی سال
- اکثر شیعہ فقہا خمس حساب کرنے کے لئے قمری یا عیسوی سال میں فرق کے قائل نہیں ہیں۔ اور دونوں میں سے جس کے تحت بھی خمس دیں جائز سمجھتے ہیں؛البتہ بعض نے احتیاط واجب کی بنا پر قمری سال کو مبنا قرار دیا ہے۔
دیگر احکام
- خمسی سال، خمس واجب ہونے کے موارد میں سے سال کی آمدنی سے جو بچ جاتا ہے اس سے مربوط ہے۔ لیکن دوسرے موارد جیسے مال غنیمت اور معدن وغیرہ میں لحاظ نہیں کیا جاتا ہے۔
- خمسی سال کی انتہا پر مکلف کو چاہیے کہ اپنی بچث ( نقد ہو یا غیر نقد و خوراکی چیزیں) کا پانچواں حصہ ادا کرے۔
- اکثر شیعہ فقہا نے خمسی سال تبدیل کرنے کو جائز سمجھتے ہیں۔البتہ بعض نے سال کو آگے پیچھے کرنے کو حاکم شرعی کی اجازت پر موقوف ہے۔اور بعض نے جس پر خمس واجب ہوا ہے اس کے متضرر نہ ہونے پر مشروط کیا ہے۔