سہم سادات اسلام میں

سہم سادات خمس کا ایک حصہ ہے جو نسل بنی ہاشم کے ضرورت مند سادات کو دیا جاتا ہے۔

شیعہ فقہا آیت خمس سے استدلال کرتے ہوئے خمس کا ایک حصہ ضرورت مند سادات سے مخصوص سمجھتے ہیں۔ اس حصے کو سہم سادات کہتے ہیں۔[نوٹ 1]؛ اور جان لو کہ جو چیز بھی تمہیں بطورِ غنیمت حاصل ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ کے لئے، رسول کے لئے، (اور رسول کے) قرابتداروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے۔ (یہ واجب ہے) [1] اس آیت میں يَتامىٰ، مساكين اور ابن السبيل سے مراد نسل بنی ہاشم کے ایتام، مساکین اور مسافر ہیں۔[2] صاحب جواہر کے مطابق مشہور شیعہ فقہا معتقد ہیں کہ سہم سادات صرف ان سادات سے تعلق رکھتا ہے جن کا نسب باپ کی طرف سے ہاشم بن عبد مناف تک پہنچتا ہو اور جن کی والدہ سیده ہو سہم سادات اس سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔[3]

سادات کو ان کا سہم دینے کے متعلق فقہا کے درمیان اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ بعض قائل ہیں کہ سہم سادات بھی حاکم شرع یا مرجع کو دیا جائے یا اس کی اجازت سے ضرورتمند سادات تک پہنچایا جائے جبکہ بعض مراجع سہم سادات کی ادائیگی میں مرجع کی اجازت معتبر نہیں سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق سادات سہم سادات خود انہیں دے سکتے ہیں۔[4]

خمس میں سے ایک حصے کے سادات سے مخصوص ہونے کے فلسفے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ غیر سادات کی طرف سے سادات کو صدقہ دینے کی ممنوعیت کا جبران اس سہم سادات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

رمضان 2025 – 1446

اپنی زکوٰۃ، فدیہ، زکوٰۃ الفطر اور کفارہ کا حساب لگائیں اور ادا کریں۔ افطار کے لیے عطیہ کریں اور اپنی زکوٰۃ اور عطیات براہ راست اپنے والیٹ (Wallet) سے ادا کریں یا ایکسچینج کریں۔

📢 مزید سیکھیں اور شامل ہوں!

اپنا مثبت اثر ڈالنے کا طریقہ دریافت کریں! 💖 ہمارے یوٹیوب ویڈیوز اور سپوٹیفائی پوڈکاسٹس کو دریافت کریں تاکہ آپ کو تحریک ملے، ہم جو تبدیلی لا رہے ہیں اس کے بارے میں سیکھیں، اور کسی معنی خیز چیز میں حصہ ڈالنے کے طریقے تلاش کریں۔ اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں!

فوری عطیہ